کوئٹہ (اولس نیوز) — ملک امین اللہ ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ایک قبائلی جرگہ ملک باری کاکڑ اور سینئر صحافی نصیر احمد کے درمیان تنازع کے حل کے لیے پریس کلب پہنچا۔ جرگے کے ارکان کی جانب سے تنازع کے حل کے لیے بار بار پریس کلب آمد اور سینئر صحافی نصیر احمد کی رضامندی کے بعد، پریس کلب کے صدر عرفان سعید کی سربراہی میں صحافیوں نے ملک باری کاکڑ اور سینئر صحافی نصیر احمد کے درمیان تنازع خوش اسلوبی سے حل کروا دیا۔
جرگے کی جانب سے ملک باری کاکڑ کے چھوٹے بھائی ملک قیام الدین کاکڑ، علاؤالدین کاکڑ، حاجی برات اچکزئی، روزی خان کاکڑ، صابر کاکڑ، پٹھان پیر علیزئی اور دیگر موجود تھے۔
جبکہ صحافیوں کی جانب سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (BUJ) کے صدر منظور احمد، سابق صدر BUJ خلیل احمد، سینئر صحافی جلال نورزئی، سینئر صحافی نورالحق بگٹی، بنارس خان، BUJ کے نائب صدر ظفراللہ بلوچ، سینئر صحافی ظفر اچکزئی، رضوان سعید، ظاہر ناصر، زین الدین، فضل تواب، سماجی رہنما عابد لودھی اور دیگر بھی موجود تھے۔




