گاڑی چوری کی وارداتوں پر ڈی آئی جی کوئٹہ کا سخت نوٹس

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے شہر میں گاڑی چوری کی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک اہم اجلاس طلب کیا، جس میں ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (SCIW)، ایس ایس پیز اور کوئٹہ کے چاروں ڈویژن کے ایس پیز نے شرکت کی*

اجلاس میں شہر میں گاڑی چوری کے واقعات، ان کی روک تھام، چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے متعلقہ افسران کو گاڑی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائیاں تیز کرنے، چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گاڑی چوری کے مقدمات کی تفتیش میں جدید تکنیکی و تفتیشی ذرائع سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور منظم چور گروہوں کے خلاف مربوط کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، گاڑی چوری سمیت جرائم کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں