زیارت کراس حملہ: 5 اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ( اولس نیوز ) زیارت کراس پر رات گئے مسلح افراد نے پولیس چوکی اور کسٹم ویئر ہاؤس پر حملہ کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے کسٹم ویئر ہاؤس میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس سے وہاں موجود گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق ریسکیو کارروائی میں 12 ایمبولینسیں بھی جائے وقوعہ پر موجود رہیں تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ 5 اہلکار جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں