کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا سہولت مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کوئٹہ(اولس نیوز کوئٹہ )  چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کوئٹہ میں سہولت مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان آنا ان کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہولت مرکز کے افتتاح سے عوام کو کئی سہولیات میسر آئیں گی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سہولت سینٹر کے قیام سے عوام کو مؤثر اور آسان انداز میں سہولیات فراہم ہوں گی، جبکہ سینٹر کا بنیادی مقصد سائلین اور وکلاء کو فوری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کے مطابق سہولت مرکز کے قیام سے انصاف کی فراہمی کا عمل تیز ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ اس طرح کے سہولت مراکز صوبے کے ہر ضلع اور ہر تحصیل میں قائم کیے جائیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جسٹس فنڈز قائم کیا جائے، جبکہ ہمارا وعدہ ہے کہ اس طرح کی سہولت ملک کے ہر ڈسٹرکٹ میں قائم کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نے 8 اگست کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کی جدوجہد کو جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں