دالبندین میں 4.0 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

بلوچستان کے ضلع دالبندین میں ریکٹر اسکیل پر 4.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث شہری گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز دالبندین سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ برقرار ہے۔

دوسری جانب اسی روز انڈونیشیا کے فلورس جزیرے کے قریب 7.7 شدت کا طاقتور زلزلہ بھی آیا، جس کے بعد عارضی طور پر سونامی وارننگ جاری کی گئی، تاہم بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔

اگرچہ دالبندین میں آنے والا زلزلہ شدت کے اعتبار سے نسبتاً کم تھا، تاہم ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے، افواہوں سے گریز کرنے اور صرف سرکاری معلومات پر اعتماد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں