کوئٹہ میں گیس کے بھاری بلوں کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، سمنگلی روڈ بند

کوئٹہ( اولس نیوز ) سوئی سدرن گیس کمپنی کے بھاری، غیر منصفانہ اور مبینہ طور پر غلط بلوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے گیس کے زائد بلوں اور عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سمنگلی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کے بلوں میں غیر معمولی اضافے اور مبینہ طور پر غلط ریڈنگ کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہریوں کے مطابق محدود آمدنی رکھنے والے افراد کے لیے ہزاروں اور لاکھوں روپے کے بل ادا کرنا ممکن نہیں، جس کے باعث گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

احتجاج کے باعث سمنگلی روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی بلنگ کے نظام کا فوری جائزہ لے، غلط ریڈنگ اور غیر معمولی بلوں کی شکایات کا ازالہ کرے اور صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں