کوئٹہ: اسپنی روڈ ٹراما سینٹر میں 10 ارب روپے سے زائد کا بجٹ، مگر پاؤں سے سوئی نکالنے کی مشین تک موجود نہیں

کوئٹہ ( اولس نیوز ) گزشتہ رات ایک مریض کے پاؤں میں سوئی چلی گئی، جسے علاج کے لیے اسپنی روڈ ٹراما سینٹر لایا گیا۔ وہاں ایکسرے کرنے کے بعد مریض کو بتایا گیا کہ پاؤں سے سوئی نکالنے کی مشین موجود نہیں، لہٰذا اسے مزید علاج کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) بھیج دیا گیا۔

اگر 10 ارب روپے سے زائد کے بجٹ کے باوجود ایک بنیادی طبی سہولت بھی دستیاب نہیں، تو یہ صحت کے نظام پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔

حکام سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اسپنی روڈ ٹراما سینٹر میں ضروری طبی مشینری فوری فراہم کی جائے تاکہ مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر آ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں