موسیٰ خیل: جنازے کے دوران فائرنگ، دو افراد شدید زخمی

موسیٰ خیل ( اولس نیوز ) تحصیل درگ میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے باعث جنازے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ملاں ایاز جعفر کی میت پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی جبکہ علاقے کے دیگر شہری بھی زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں