کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت انتظامی افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرائس کنٹرول، غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے انخلا اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، صدر، کچلاک اور سریاب نے شرکت کی۔اجلاس میں دودھ، دہی، گوشت اور آٹے کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ شہر بھر میں غیر قانونی شیشہ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں، سرکاری احکامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔




