بلوچستان میں پہلی بار ای-ڈومیسائل اور ای-لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف

حکومت بلوچستان نے صوبے میں پہلی بار ای-ڈومیسائل اور ای-لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف کرا دیا، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ، شاہد رند وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ کے اجراء کا پورا نظام ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے، شاہد رند

ای-ڈومیسائل سسٹم کے ذریعے پاکستان بھر سے نادرا سینٹرز، ڈی سی دفاتر اور پاک آئی ڈی پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دی جا سکے گی، شاہد رند

نئے نظام سے تاخیر، غیر ضروری دفتری مراحل، مڈل مین کے کردار اور جعلی سرٹیفکیٹس کے اجراء کی مؤثر روک تھام ہوگی، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

ای-ڈومیسائل سسٹم شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ، درستگی اور سرکاری اداروں کے لیے محفوظ تصدیقی نظام کو یقینی بنائے گا، شاہد رند

حکومت بلوچستان عوامی خدمات کو جدید، شفاف اور ڈیجیٹل بنانے کے وژن پر عملی اقدامات کر رہی ہے، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

اپنا تبصرہ بھیجیں