کوئٹہ: ٹریفک پولیس نے شہر میں غیر رجسٹرڈ (کابلی) گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر رجسٹریشن گاڑیوں، جعلی نمبر پلیٹس، کم عمر ڈرائیوروں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے تمام قانونی کاغذات مکمل رکھیں، اصل نمبر پلیٹس استعمال کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔




