ٹانک فائرنگ میں 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے وزیرآباد بازار میں مسلح افراد نے ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او ٹانک کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں اے ایس آئی عصمت اللہ اور 2 راہگیر زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حملہ آور پولیس کی موبائل گاڑی لے کر فرار ہوگئے، جو بعد ازاں گڑاہ بدہ کے علاقے سے برآمد کرلی گئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی اور اہم راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں