عالمی یومِ پارلیمان کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پیغام

کوئٹہ (‌اولس نیوز ) کوئٹہ عالمی یومِ پارلیمان ہمیں اس حقیقت کی یاد دلاتا ہے کہ ایک مضبوط، بااختیار اور مؤثر پارلیمان ہی جمہوری نظام کی بنیاد اور عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہوتی ہے۔ یہ دن آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کی تجدید کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان حکومت مضبوط پارلیمانی روایات کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ ان کے مطابق صوبائی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل، مؤثر قانون سازی اور شفاف حکمرانی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں کا استحکام، آئینی بالادستی اور عوامی اعتماد ہی پاکستان کے روشن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی حقیقی ضمانت ہیں۔ عالمی یومِ پارلیمان اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی اور عوامی نمائندگی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں