انسدادِ دہشتگردی عدالت کا فیصلہ، BYC رہنما ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا

گوادر: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کو ایف سی اہلکار کے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق گوادر میں راجی مچی کے دوران ہونے والے ایک جلسے میں ایف سی اہلکار شبیر بلوچ ہجوم کے مبینہ پتھراؤ کا نشانہ بنے تھے، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ استغاثہ کے مطابق یہ واقعہ گوادر میں منعقدہ اجتماع کے دوران پیش آیا تھا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔یاد رہے کہ یہ مقدمہ گوادر راجی مچی کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق تھا،جس میں ایف سی اہلکار شبیر بلوچ کے قتل کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ماہ رنگ بلوچ اور ساتھیوں پر کوئٹہ جیل کے اندر کی ٹرائیل چلاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں