سوراب کے علاقے مال مدرسہ کے مقام پر قومی شاہراہ این-25 پر واقع ایک پل کے قریب دھماکے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر حفاظتی اقدامات شروع کر دیے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر مستونگ کے قریب کوئٹہ آنے اور جانے والی گاڑیوں اور مسافروں کو عارضی طور پر روک دیا گیا تاکہ راستے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس اور حفاظتی جانچ مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔
واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور ممکنہ نقصان کے بارے میں حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔۔۔




