قلعہ سیف اللہ ( اولس نیوز کوئٹہ) قلعہ سیف اللہ ایس ایس پی قلعہ سیف اللہ عمران رزاق کی خصوصی ہدایت پر SHO قلعہ سیف اللہ سٹی عصمت خان غلزئی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہید ظفر اللہ شاہیزئی قتل کیس کے مرکزی ملزم صفدر ولد شکور سکنہ قلعہ سیف اللہ کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ایس ایچ او عصمت خان غلزئی نے اس موقع پر کہا کہ کیس میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی
عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا گیا ہے۔




