این ہیتھ وے کا ’انشا اللہ‘ کہنا مداحوں کو بھا گیا، ویڈیو وائرل

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ، جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی بڑی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے، پہلی بار ’دی پرنسز ڈائری‘ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں۔ اس کے بعد وہ متعدد کامیاب اور ایوارڈ یافتہ فلموں کا حصہ رہیں اور آج بھی فلمی دنیا میں متحرک ہیں۔

 ایک انٹرویو کے دوران، جو انہوں نے ’پیپل میگزین‘ کو دیا، این ہیتھ وے بڑھتی عمر اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کر رہی تھیں۔ اسی دوران انہوں نے بے ساختہ کہا کہ وہ ’انشا اللہ‘ ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان یا تو بڑھاپے سے خوفزدہ رہتا ہے یا کم عمری میں زندگی ختم ہونے کے خیال سے، اس لیے بہتر ہے کہ زندگی کو مثبت انداز میں قبول کیا جائے۔

اداکارہ کا یہ سادہ مگر اثر انگیز جملہ مداحوں کے دلوں کو چھو گیا اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف ان کے انداز کو سراہا بلکہ کئی لوگوں نے اسے خوبصورت اور با معنی اظہار قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں