ایران قطر پر دوبارہ حملہ کرنے سے باز رہے، ٹرمپ

اسرائیل ( ویب ڈیسک ) اسرائیل کی جانب سے ایران کی بڑی گیس فیلڈ پر حملے کے بعد خلیجی خطہ جنگی صورتِ حال کی لپیٹ میں آ گیا، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ قطر پر حملے جاری رکھے تو امریکا، اسرائیل کی مدد کے بغیر بھی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو پوری طاقت سے تباہ کر سکتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غصے میں ایران کی اہم گیس کی تنصیب کو نشانہ بنایا، جسے انہوں نے جنگ میں خطرناک اضافہ قرار دیا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران جوابی کارروائی نہیں کرتا تو اسرائیل مزید ایسے حملے نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکا کو اسرائیلی حملے کا پیشگی علم نہیں تھا اور قطر اس معاملے میں شامل نہیں تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غصے میں آ کر ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملہ کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران کو حملے کی حقیقت معلوم نہیں تھی اور اس نے ”غیر منصفانہ طور پر“ قطر کی ایل این جی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے قطر پر حملے جاری رکھے تو امریکا، اسرائیل کی مدد کے بغیر بھی، ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو پوری طاقت سے تباہ کر سکتا ہے۔۔

یہ کشیدگی عالمی توانائی سپلائی میں غیر معمولی خلل کا سبب بن رہی ہے، جس سے نہ صرف عالمی منڈی متاثر ہو رہی ہے بلکہ امریکی صدر کے لیے سیاسی دباؤ بھی بدھ کے روز ایران کی وسیع گیس فیلڈ جنوبی پارس پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اس حملے کے ردعمل میں ایران نے خلیج بھر میں تیل و گیس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی اور قطر اور سعودی عرب پر میزائل حملے بھی کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں