بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے 2020 میں سینیٹ سے منظور شدہ بل کی طرز پر 27ویں آئینی ترمیم میں یہی مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے ،امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس قومی مفاد کے بل کی حمایت کریں گی۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جا ری کر دہ اپنے جا ری کر دہ اپنے بیان میں کہی۔سابق سینیٹر کہدہ بابر نے 27ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق ترمیم شامل کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ اور قومی سے منظورکرلیا جائےگا بلوچستان میں سیٹوں میں اضافے سے مسائل کے حل میں کافی مدد ملے گی۔سابق سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے ہمیشہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی بات کی ہے بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کے حوالے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دور میں ایوان بالا سے بل بھی منظور کیا گیا جس کے بعد معاملہ قومی اسمبلی میں رک گیا ایک بار پھر جب 27ویں آئینی ترمیم کامعاملہ سامنے آیا تو بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کرکے سیٹوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی وفا قی حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی کی بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا مطالبہ منظور کرکے صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی تجویز 27ویں آئینی ترمیم شامل کردی جس پرحکومت کے مشکورہیں ۔
بلوچستان اسمبلی نشستوں میں اضافہ کیا جائے، کہدہ بابر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




