چمن پاک افغان سرحد پر افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ بدستور اور بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
کچھ روز قبل نادرا کی ناکافی سہولیات کے باعث ان مہاجرین کو تکالیف اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا مقامی صحافی کی جانب سے نشان دہی پر حکومت کی جانب سے ایکشن لیا گیا اور نادرا کاونٹرز میں اضافہ کرکے یہ مسئلہ تو حل کردیا گیا لیکن اب گزشتہ روز سے چمن سرحد کے ذریعے جانیوالے افغان مہاجرین نادرا سے بروقت فارغ ہوکر اب باڈر پر ایف سی اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر رکاوٹ اور گاڑیوں میں تلاشی کے نام پر ان مہاجرین کی روانگی میں تعطل کا سامنا ہے۔ جسکے باعث ہولڈنگ کیمپ سے لیکر باڈر تک گاڑیوں کی نہ صرف لمبی قطاریں دیکھی جارہی بلکہ آس پاس کے میدان بھی بھرے پڑے ہیں جسکے باعث اپنے وطن واپس جانیوالے افغان مہاجرین جن میں خواتین و بچوں سمیت معمر افراد کو دن کے وقت گرمی اور رات کے وقت سردی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے!!
حکام سے اس جانب توجہ کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔۔۔۔
چمن پاک افغان سرحد پر افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ بدستور اور بڑے پیمانے پر جاری ہے۔




