پولیس اور عوام آمنے سامنے کوئٹہ میں ہڑتال کرنے پر پولیس نے عبد الرحیم زیارتوال ،، اور ثناء ﷲ کاکڑ کو گرفتار کرلیا

پولیس اور عوام آمنے سامنے
سریاب روڈ، خلجی کالونی، ،خیزی چوک، سٹلاہٹ ٹاون،
چمن، اور منی مارکیٹ روڈ بند ۔ پولیس کا احتجاج کرنے والوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال حالات خراب.

کوئٹہ میں ہڑتال کرنے پر پولیس نے پشتونخواہ میپ کے عبد الرحیم زیارتوال ،، اور ثناء ﷲ کاکڑ کو بھی گرفتار کرلیا
ذرائع
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی لیبر سیکرٹری حبیب الرحمن بازئی ، ولی خان اچکزئی سمیت دیگر کارکنوں کو بجلی گھر پولیس تھانہ نے بی ای مال شاپنگ سینٹر عسکری چوک سے گرفتار کرلیا.

پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان

کسی کو بھی زبردستی سڑکیں یا شاہراہیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محکمہ داخلہ بلوچستان

قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت اور فوری کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان

زور زبردستی اور تشدد کے ذریعے شہریوں کو مشکلات میں ڈالنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، محکمہ داخلہ بلوچستان

کسی بھی فیڈرل سبجیکٹ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان

ریلوے، ائیرپورٹ، ڈیوٹی پر جانے والے افراد اور ایمرجنسی سروسز کو ڈسٹرب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محکمہ داخلہ بلوچستان

تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز فعال رہیں گے، ان کی بندش کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان

ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز، ہائی ویز اور تمام منصوبوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی، محکمہ داخلہ بلوچستان

ہسپتال، عوامی ٹرانسپورٹ، فیول اسٹیشنز اور مارکیٹس ہر صورت فعال رہیں گی، محکمہ داخلہ بلوچستان

تمام ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری، ایمبولینسز اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، محکمہ داخلہ بلوچستان

ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائی کی جائے گی، محکمہ داخلہ بلوچستان

عوام کی آزادیِ نقل و حرکت اور بنیادی سہولیات میں رکاوٹ ڈالنے والے قانون کے تحت جرم کے مرتکب ہوں گے، محکمہ داخلہ بلوچستان

امن عامہ کو نقصان پہنچانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، محکمہ داخلہ بلوچستان کا پریس نوٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں