مشکے: لیویز کی بروقت کارروائی، دو گھنٹے بعد دہشتگرد پسپا

تحصیل مشکے میں لیویز فورس کی بروقت جوابی کارروائی، دو گھنٹے کے مقابلے کے بعد دہشتگرد پسپا

لیویز فورس ہر چیلنج کا بہادری سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی:

لیویز فورس نے ثابت کیا کہ ہم ہر خطرے کے مقابلے کے لیے تیار ہیں — ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی

*کوئٹہ، بلوچستان لیویز فورس نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور فرض شناسی کا عملی ثبوت دیتے ہوئے تحصیل مشکے میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل مشکے کے علاقے “گجر” میں واقع لیویز تھانے پر نامعلوم مسلح افراد نے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا۔ دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی شدید فائرنگ کا لیویز اہلکاروں نے نہایت بہادری سے مقابلہ کیا، اور دو گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد حملہ آور پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس، عبدالغفار مگسی نے اس کارروائی کو لیویز فورس کی پیشہ ورانہ تربیت، جرات مندانہ عزم، اور ذمہ داری کا عملی مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیویز اہلکار کسی بھی خطرے کے خلاف ہر اول دستہ بن کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فورس نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔

ڈی جی لیویز نے تمام اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ ان کی بروقت کارروائی نے نہ صرف ایک بڑا سانحہ ہونے سے بچایا، بلکہ دہشت گردوں کو واضح پیغام بھی دیا کہ ریاستی ادارے چوکنے اور متحد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں