بلوچستان: دو علیحدہ آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے 2 جون 2025 (پیر) کو بلوچستان میں بھارتی ایجنسیوں کے پروردہ دہشت گرد گروہ ”فتنہ الہندستان“ کے خلاف دو کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے دوران سات دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچا دیے گئے۔

پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیا گیا، جہاں ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردئے گئے۔

بلوچستان کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا، بھارت کا خواب خاک میں مل چکا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دوسرا آپریشن ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کیا گیا، جہاں ”فتنہ الہندستان“ کا ایک اور خفیہ ٹھکانہ تباہ کیا گیا۔ کارروائی میں مزید دو دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آپریشنز کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد بلوچستان میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں