مستونگ: دکاندار کو لوٹ کر فرار ہونے والے 2 مبینہ ڈاکو فائرنگ سے ہلاک

مستونگ: دکاندار کو لوٹ کر فرار ہونے والے 2 مبینہ ڈاکو فائرنگ سے ہلاک

مستونگ: دکاندار کو لوٹ کر فرار ہونے والے 2 مبینہ ڈاکو فائرنگ سے ہلاک

مستونگ ( اولس نیوز )  شہر کے بس اڈے میں قبرستان کے قریب دکاندار کو لوٹ کر فرار ہونے والے دو مبینہ ڈاکو نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے اسلحے کے زور پر دکاندار سے رقم چھینی اور فرار ہونے لگے، تاہم اس دوران نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں