ژوب سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو کمسن بچے جاں بحق

ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے میں سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ سٹی پولیس اسٹیشن شیرانی اور شاکر ہوٹل کے عقب میں واقع پہاڑی علاقے میں ہوا، جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 13 اور 14 سال بتائی جاتی ہیں، جن کا تعلق مانی خواہ کے ایک خانہ بدوش خاندان سے تھا۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور تشویش کی فضا پھیل گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں