کوئٹہ ( اولس نیوز ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر آٹے کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔شہر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 8500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔صورتحال یہ ہے کہ جب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آٹے کی قیمتیں اس قدر بلند ہو چکی ہیں تو بلوچستان کے دور دراز علاقوں نوشکی، چمن، تفتان اور لورالائی میں عوام کو کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا۔شہریوں کے لیے بنیادی غذائی ضرورت آٹے کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے، جبکہ اس صورتحال نے آٹے کی دستیابی، قیمتوں پر کنٹرول اور متعلقہ حکام کی نگرانی کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت بلوچستان آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور ممکنہ قلت کا فوری نوٹس لے، مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی یقینی بنائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
کوئٹہ میں آٹے کا شدید بحران، 20 کلو تھیلا 3300 روپے تک پہنچ گیا،
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




