احتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گا

راولپنڈی: 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے خلاف فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے اب فیصلہ 26 نومبر کو سنانے کی تاریخ مقرر کی ہے۔

روزنامہ قدرت کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کا فیصلہ پانچویں مرتبہ مؤخر کیا۔ سماعت کے موقع پر علیمہ خان نظر بندی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکیں، جبکہ مقدمے کے دیگر 11 ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

سماعت کے دوران وکیلِ صفائی فیصل محمود ملک اور پراسیکیوٹر بھی عدالت میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمہ تھانہ صادق آباد پولیس نے درج کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ اب 26 نومبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں