مری آباد، علمدار روڈ اور گلستان روڈ میں تندوروں کے خلاف کارروائی، 10 مالکان گرفتار

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد امیر حمزہ اور مجسٹریٹ سٹی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سب ڈویژن سٹی کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کارروائیاں کیں۔
کارروائی مری آباد، علمدار روڈ اور گلستان روڈ کے علاقوں میں کی گئی، جہاں مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے اور اوورچارجنگ میں ملوث 10 تندور مالکان کو گرفتار کرلیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق کارروائی کا مقصد شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میراللہ بادینی نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی اور اوورچارجنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں