پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر اور نورین نیازی کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ اسلام آباد مارچ شاید سہیل آفریدی کی صلاحیتوں سے بڑھ کر ہے، اس لیے انہیں وزارتِ اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے پر بشریٰ بی بی کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی نے نورین نیازی سے تفصیلی گفتگو کی اور سہیل آفریدی کے ساتھ ساتھ سلمان اکرم راجا اور دو دیگر افراد پر بھی شدید ناراضی کا اظہار کیا۔
شیرافضل مروت کی تصدیق: بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو عہدے سے ہٹانے کا پیغام دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




