کوئٹہ: کچلاک میں گداگروں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتار

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد کی ہدایت پر گداگری کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالرزاق کی سربراہی میں کچلاک اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر بھیک مانگنے میں ملوث 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ ویسٹ کی جانب سے گداگری کے خلاف مسلسل تیسرے روز بھی کارروائیاں جاری رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں