کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے کوئٹہ شہر کو صاف، منظم اور بہترین شہری سہولیات سے آراستہ کرنے کے وژن اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شہری مسائل کے فوری حل اور سڑک کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے مجسٹریٹ عمران زیب کاسی نے ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر امیر حمزہ کے ہمراہ آرچر روڈ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر عمارت کے باعث بند سڑک کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ آرچر روڈ پر جاری تعمیراتی کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور کام میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،مجسٹریٹ عمران زیب کاسی اور اسسٹنٹ کمشنر امیر حمزہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرکے آرچر روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا جائے، تاکہ شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ اور ٹریفک کی روانی معمول پر لائی جا سکے،حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی، شہر کی خوبصورتی، صفائی اور ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔
آرچر روڈ کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




