سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے، سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ نصیب اللہ بازئی بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیر نائب صدر بھی تھے، سابق سینیٹر اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے اور اسلام آباد کے الشفا انٹرنیشنل ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، ان کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔َ نصیب اللہ بازئی مارچ 2018 سے مارچ 2024 تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن رہے اور انہوں نے ملک و صوبے کے لیے گرانقدر پارلیمانی خدمات انجام دیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سینیٹر نصیب اللہ بازئی انتقال کر گئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




