فواد چوہدری کے خاندان کے خلاف مہم قابل مذمت، شناخت ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے: جان اچکزئی

فواد چوہدری بلوچستان کے معاملے کو صحیح اور واضح طریقے سے سمجھتا ہے، اسلام آباد کے بڑے سیاستدانوں کی طرح نہیں

بلوچستان (اولس نیوز کوئٹہ )‌ بلوچستان کے سابق ترجمان حکومت جان اچکزئی نے فواد چوہدری کے خاندان کے خلاف چلائی جانے والی مبینہ بدنیتی پر مبنی مہم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی پاکستانی شہری کی شناخت کو متنازع بنانا نہ صرف غیر مناسب بلکہ آئینی اصولوں کے بھی منافی ہے۔ اپنے بیان میں جان اچکزئی نے کہا کہ محترمہ حبا فواد ایک پاکستانی شہری ہیں اور وہ خود کو بلوچستان اور کاکڑ قبیلے سے وابستہ قرار دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی فرد، گروہ یا سیاسی جماعت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی شہری کی شناخت کو مسترد کرے یا یہ طے کرے کہ وہ خود کو کس قوم، قبیلے یا علاقے سے منسلک سمجھے۔ انہوں نے زور دیا کہ ذاتی اور خاندانی معاملات کو سیاسی تنازعات کا حصہ بنانے کے بجائے تمام شہریوں کے بنیادی حقوق اور عزتِ نفس کا احترام کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں