کراچی میں ایل پی جی سستی ہوگئی، دیگر شہروں میں اضافی قیمتیں برقرار

کراچی: عمان سے ایل پی جی کے دو بحری جہاز پاکستان پہنچنے کے بعد کراچی میں گیس کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک کمی ہوگئی، تاہم ملک کے دیگر شہروں میں قیمتیں تاحال زیادہ ہیں۔

کراچی میں ایل پی جی 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں قیمت 550 سے 575 روپے فی کلو تک برقرار ہے۔

گزشتہ ہفتے عمان اور بحرین سے 11 ہزار 500 ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی۔ نئی سپلائی سے مارکیٹ میں گیس کی دستیابی بہتر ہونے اور قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

کوئٹہ میں بھی ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو کمی کے بعد نرخ 520 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔

لاہور میں دکانیں کھلنے کے باوجود ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آنے پر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں گیس کم قیمت پر دستیاب ہوگی تو وہ بھی صارفین کو سستی فروخت کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں