پاکستان پوسٹ نے او ٹی پی فراڈ سے خبردار کر دیا

پاکستان پوسٹ نے او ٹی پی فراڈ سے خبردار کر دیا

کوئٹہ( اولس نیوز کوئٹہ )  پاکستان پوسٹ نے شہریوں کو پارسل، ڈرائیونگ لائسنس اور ڈاک کی وصولی کے نام پر ہونے والے ممکنہ آن لائن فراڈ سے خبردار کر دیا۔

پاکستان پوسٹ کے منیجر مارکیٹنگ فیصل جہانگیر نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کسی بھی پارسل، ڈرائیونگ لائسنس یا دیگر ڈاک کی وصولی کے لیے شہریوں سے او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) یا کنفرمیشن کوڈ طلب نہیں کرتا۔ فیصل جہانگیر کے مطابق فراڈ کرنے والے مختلف نمبروں سے شہریوں کو کال کرکے یہ تاثر دیتے ہیں کہ ان کا پارسل یا ڈرائیونگ لائسنس پہنچ چکا ہے اور اس کی تصدیق کے لیے او ٹی پی یا کنفرمیشن کوڈ مانگتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ ایسی کسی بھی مشکوک کال پر اپنا او ٹی پی، کنفرمیشن کوڈ، بینکاری معلومات یا دیگر ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔ ان کے مطابق حساس معلومات شیئر کرنے سے شہری مالی نقصان اور بینک یا موبائل اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے جیسے فراڈ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

پاکستان پوسٹ کے منیجر مارکیٹنگ نے عوام سے اپیل کی کہ مشکوک کالز اور پیغامات کو نظر انداز کریں اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ اپنی ذاتی یا مالی معلومات شیئر نہ کریں۔ انہوں نے شہریوں سے یہ آگاہی پیغام زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی بھی اپیل کی تاکہ دیگر افراد کو بھی ایسے آن لائن فراڈ سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں