کوئٹہ ( اولس نیوز) روزنامہ جنگ کوئٹہ کے چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی سید خلیل الرحمٰن طویل علالت کے باعث لاہور کے سی ایم ایچ میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سید خلیل الرحمٰن کی نمازِ جنازہ اور تدفین لاہور میں بعد نمازِ عشاء کی جائے گی۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ فاتحہ خوانی کل سے کوئٹہ میں پٹیل روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ سید خلیل الرحمٰن کے انتقال پر صحافتی، سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔




