بلوچستان کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

کوئٹہ(اولس نیوز)  بلوچستان کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کو کابینہ سے فارغ کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایریگیشن کا قلمدان حاجی علی مدد جتک کو دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ علی حسن زیری کو مشیر زراعت مقرر کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

اسی طرح میر محمد عاصم کرد گیلو کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کا قلمدان دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ حاجی محمد خان لہڑی کو بورڈ آف ریونیو کی ذمہ داری سونپے جانے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں ردوبدل اور نئے قلمدانوں سے متعلق حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے، تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں