اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے سخت سکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں ان کے سیل میں شفٹ کر دیا گیا۔ عمران خان کو نصف شب طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال میں 6 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا چیک اپ کیا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اسپتال منتقلی کے خلاف دائر نظرثانی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کردی، جبکہ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے عمران خان کو بیرونِ ملک بھیجے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا۔
عمران خان کو بیرونِ ملک بھیجے جانے کا امکان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل