کوئٹہ( اولس نیوز) بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔