اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم کو خط

 اسلام آباد ( اولس نیوز ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکانِ الیکشن کمیشن کی مدت 26 جنوری 2025 کو مکمل ہو چکی ہے، جبکہ آئین کے تحت نئی تعیناتی وزیراعظم کو اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کرنا ہوتی ہے۔محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کے آپریشنز کے تسلسل، آزادی اور ساکھ برقرار رکھنے کے لیے اہم عہدوں پر فوری تعیناتیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں