پاکستان ( اولس نیوز ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک خدا بخش کے مطابق حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
ڈیلرز نے پیٹرول پر مارجن 8 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 24 گھنٹے کے بجائے مقررہ مدت کے بعد تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق یہ فیصلہ ملک بھر کے ڈیلرز کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں سے ڈیلرز نے شرکت کی۔