کوئٹہ میں سانحۂ زیارت کے شہداء کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے شرکاء سے حکومتی وفد کی اہم ملاقات جاری ہے، جہاں دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات اور بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔حکومتی وفد میں صوبائی وزراء میر ضیاء اللہ لانگو، بخت محمد کاکڑ، میر سلیم کھوسہ اور میر عاصم کرد گیلو شامل ہیں۔وفد میں سینیٹر منظور کاکڑ، بلال کاکڑ سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔دھرنا کمیٹی کی جانب سے عبدالرحیم زیارتوال، اصغر خان اچکزئی، آغا حسن بلوچ، مولانا قادر لونی سمیت دیگر نمائندے مذاکرات میں شریک ہیں۔مذاکرات میں سانحۂ زیارت کے شہداء کے لواحقین کے مطالبات اور دھرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ: سانحۂ زیارت کے لواحقین اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات شروع
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




