وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے پر پیغام

ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے انسانیت کی خدمت، ایثار اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کو اجاگر کرنے کا دن ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

خون کا ایک عطیہ کسی انسان کے لیے نئی زندگی اور امید کا پیغام بن سکتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

محفوظ اور رضاکارانہ خون کی دستیابی مؤثر نظامِ صحت کی بنیادی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

حادثات، سرجریوں، زچگی اور مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی زندگی بروقت خون کی فراہمی سے وابستہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

حکومت بلوچستان عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے صحت کے شعبے میں تاریخی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پیپلز ایئر ایمبولینس سروس دور دراز علاقوں کے مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیے جانے والے مریضوں کی جان بچانے میں محفوظ خون کی دستیابی کلیدی اہمیت رکھتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والے افراد انسانیت کے حقیقی محسن ہیں جو بے لوث خدمت انجام دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

نوجوان، تعلیمی ادارے اور فلاحی تنظیمیں خون عطیہ کرنے کے کلچر کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

آئیے خون عطیہ کرنے کی روایت کو فروغ دے کر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں