معرکہ حق وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے اپنی قوت، خودداری اور غیر متزلزل عزم کا لوہا پوری دنیا میں منوایا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اس عظیم دن کے موقع پر افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قیادت اور خصوصاً فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جراتمندانہ قیادت میں افواجِ پاکستان نے طاقت کے غرور میں مبتلا دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے عوام اس دن کو پاکستان کے تحفظ، سلامتی اور استحکام کے عزم کے ساتھ یومِ فخر کے طور پر مناتے ہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے عوام ہمیشہ وطنِ عزیز کے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے صفِ اول کا کردار ادا کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
پاکستان کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے سامنے افواجِ پاکستان اور پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستان سے وفاداری، محبت اور قومی یکجہتی میں کسی قسم کی کمزوری آنے نہیں دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی




