وزیر اعلیٰ بلوچستان کی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ہاں آمد باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ملکی سیاسی صورتحال، سینیٹ کے کردار اور قومی امور پر تفصیلی گفتگو، جمہوری اداروں کے استحکام پر اتفاق

سینیٹ آف پاکستان ملک کا باوقار آئینی فورم ہے جو تمام اکائیوں کی یکساں نمائندگی کو یقینی بناتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ایوانِ بالا قومی ہم آہنگی، جمہوری تسلسل اور وفاق کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

معرکۂ حق میں تاریخ ساز فتح سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور قوم کی بے مثال یکجہتی کا نتیجہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

قوم نے مشکل وقت میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کر کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی قومی ترجیحات میں سرفہرست ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

بلوچستان کی موثر اور توانا پارلیمانی نمائندگی قومی یکجہتی کی خوبصورت عکاسی کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

وفاق کی مضبوطی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے، ایوانِ بالا صوبے کے حقوق کے تحفظ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

اپنا تبصرہ بھیجیں