بلوچستان کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کاکڑ نے تاریخ رقم کر دی

بلوچستان (اولس نیوز ) بلوچستان کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کاکڑ نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ بلوچستان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے عدالتی شعبے سے متعلق کرمنالوجی میں بیلجیئم سے پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔ یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت اور لگن کا ثبوت ہے بلکہ پورے بلوچستان کے لیے ایک عظیم فخر کا مقام بھی ہے۔
ڈاکٹر عائشہ کاکڑ کا یہ تاریخی کارنامہ ہر اس نوجوان لڑکی اور لڑکے کے لیے روشن مثال ہے جو محنت، عزم اور حوصلے کے ساتھ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں