حکومت پنجاب نے بلوچستان کے ذہین طلبہ و طالبات کے لیے 470 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کردیا، بلوچستان کے عوام کی جانب سے خیر مقدم، حکومت نے پاکستان کے ان معیاری تعلیمی اداروں کے دروازے بلوچستان کے ہر محنت کش کے بچے کے لیے کھول دیے ہیں جہاں ماضی میں صرف اشرافیہ کے بچوں کو تعلیم کے مواقع میسر تھے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اولس نیوز ) حکومت پنجاب نے بلوچستان کے ذہین طلبہ و طالبات کے لیے 470 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ نے صوبے کے ہونہار طلباء سے درخواستیں طلب کر لی ہیں اس احسن اقدام پر بلوچستان کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کے ان معیاری تعلیمی اداروں کے دروازے بلوچستان کے ہر محنت کش کے بچے کے لیے کھول دیے ہیں جہاں ماضی میں صرف اشرافیہ کے بچوں کو تعلیم کے مواقع میسر تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک ویگن ڈرائیور کے بیٹے کا بڑے تعلیمی ادارے میں داخلہ اس مثبت تبدیلی کی واضح مثال ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، جس کی فراہمی کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔




