کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی دھرنا

کوئٹہ (اولس نیوز): کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں کے اڈے قائم ہونے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔ احتجاجی دھرنا اے ون سٹی کے مقام پر دیا جا رہا ہے، جس میں بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں شہری شریک ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے باعث علاقے کا ماحول خراب ہو رہا ہے اور نوجوان نسل منفی اثرات کا شکار ہو رہی ہے۔ احتجاج کرنے والوں کے مطابق اس صورتحال پر متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونا تشویش کا باعث ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری نوٹس لیتے ہوئے مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے اور ایسے اڈوں کو بند کر کے علاقے میں امن و امان اور اخلاقی ماحول کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب انتظامیہ یا پولیس کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آ سکا۔ تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں