رکنی: کوہ سلیمان ڈویژن کے قیام پر آج عوامی اجتماع، وزیراعلیٰ بلوچستان خطاب کریں گے

زیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی آج رکنی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ یہ اجتماع ڈسٹرکٹ بارکھان میں کوہ سلیمان کے نام سے نئے ڈویژن کے قیام کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

رکنی (اولس نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی آج رکنی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ یہ اجتماع ڈسٹرکٹ بارکھان میں کوہ سلیمان کے نام سے نئے ڈویژن کے قیام کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق عوامی اجتماع میں علاقے کی قبائلی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، جبکہ اجتماع کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ڈویژن کے قیام سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی اور عوام کو درپیش مسائل میں واضح کمی متوقع ہے۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے کوہ سلیمان ڈویژن کے قیام کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ نئے انتظامی ڈھانچے سے ترقیاتی عمل تیز ہوگا اور سرکاری خدمات تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں