کلی کربلا پشین میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کا شدید تبادلہ

علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشین: (اولس نیوز کوئٹہ ) ضلع پشین کے علاقے کلی کربلا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مبینہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ آپریشن کے دوران مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاری آپریشن میں عبدلرب گروپ کے 4 اہلکار ہلاک جبکہ انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کے 2 اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے اور مکمل کلیئرنس کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں